صدر مملکت عارف علوی کے دستخط کے بعد سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 نافذ العمل ہو گیا۔ نئے قانون کے تحت مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین نااہلی کے خلاف اپیل دائر کر سکیں گے۔
نئے قانون کے تحت 184 تین کے تحت فیصلوں پرنظرثانی اپیل ہوگی۔نئے قانون کے تحت اپیل فیصلہ دینے والے بینچ سے بڑا بینچ سنے گا۔
سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہےنئے قانون کی صدر مملکت نے جمعہ کو منظوری دی تھی۔
پنجاب میں الیکشن فیصلےکیخلاف نظرثانی درخواست پرعدالتی فیصلہ آنے سے پہلے قانون بدل گیا۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت شروع ہوتے ہی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا کہ یہ معاملہ لارجر بنچ ہی سن سکتا ہے۔
جس پرچیف جسٹس نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو جارحانہ پن سےگریزکا مشورہ دے دیا،کہا ہمارا ذہن کسی قانون کو ختم کرنے کا نہیں مگر عدلیہ کی آزادی ہمارا بنیادی حق ہے۔