0

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق ایم این اے کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

سابق رکن قومی اسمبلی اسلم خان
کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو حالات پیدا ہوئے اس میں پی ٹی آئی سے علحیدگی کا اعلان کرتا ہوں، ہم سے بہتر آپ لوگوں کو پتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔

اسلم خان کا کہنا تھا کہ میرے خاندان میں کسی نے سیاست نہیں کی، سب کو معلوم ہے کہ سیاست گندی ہے، میں نے اپنے حلقے میں بہت کام کیا ہے۔

پارٹی چھوڑنے والے رہنما کا کہنا تھا ہم ملک کو ٹھیک کرنے آئے تھے، 9 مئی کو ملک بھر میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، جنہوں نے یہ سب کچھ کرایا اور جو ملوث تھے انہیں پکڑا جائے اور سزا دی جائے، جو بے گناہ ہیں انہیں چھوڑا جائے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے واقعات کے بعد سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سمیت درجنوں پارٹی رہنما عمران خان اور پارٹی سے راہیں جدا کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلم خان پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 254 عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں