0

فیصل واوڈا کی بڑی پیشگوئی

فیصل واوڈا
 تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگلے 72 گھنٹے میں ایک اور کیڑا چھوڑ جائے گا۔ یہ اپنی جان بچانے کیلئے خان کوچھوڑ کر نکل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی کا پارٹی نہ چھوڑنے سے متعلق ویڈیو بیان اور ساتھ میں پارٹی سے علیحدگی کی خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جبکہ علی زیدی کی جانب سے انہیں پارٹی سے معطل کئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی ٹوئٹ کردیا۔

فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘میں قوم کومسلسل کہتا رہا اب خودکیڑےاورسانپوں کی اصلیت دیکھ لیں،میں خان کو بچانے کیلئے پارٹی سےنکالاگیا،یہ سب اپنی جان بچانے کیلئے خان کو چھوڑ کر نکل رہے ہیں۔’

یاد رہے آج صبح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں نے پاکستان کی خدمت کی ہے، پاک افواج ہمارا فخر ہے، 9 مئی واقعات کی پہلے بھی مذمت کی ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑ دوں گا، پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا، میں نو مئی واقعات کی دوبارہ مذمت کرتا ہوں، پاک افواج کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں