0

ہاشم ڈوگر اور عمران اسماعیل کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

کرنل ہاشم ڈوگر اور عمران اسماعیل کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ہاشم ڈوگر اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ کرنل ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ نو مئی کا دن ہماری آنے والی نسلیں بھول نہیں سکتیں ہم سب عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے تھے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے…

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کرنل ہاشم ڈوگر کا دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک آرمی ہماری ریڈ لائن ہے۔ ہم تحریک انصاف سے راہیں جدا کر رہے ہیں۔  ہم سب دہاتی حلقوں سے ہیں حلقے کی سیاست جاری رکھیں گے۔ نو مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث تھے انکو سزا ملی چاہئے.

 کرنل ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان نے جو باتیں کیں وہ غلط تھیں۔ میں نے تیس سال پاک آرمی میں کام کیا دھشت گرد پکڑے ڈھوک کالا خان سے دھشت گردانہ مواد کو پکڑ کر خود گاڑی چلا کر لے کر گیا۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر نو مئی کا واقعہ نہ ہوتا تو الیکشن بھی ہوتے۔ عمران خان کو اکسایا جاتا تھا کہ پاک آرمی آپ کے خلاف ہے۔  عمران خان کو اکسانے بھڑکانے والوں نے سب سے پہلے پارٹی کو چھوڑا ہے۔ بے گناہ کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ شہیدوں کی تصاویر کی بے حرمتی نا قابل برداشت ہیں۔ عمران خان کو بہت مشورے دیئے تھے مانتے تو ایسا نہ ہوتا۔  میں جب انکے ساتھ تھا بیلنس بات اور مفید مشورے دیتا رہا۔ 

دوسری جانب عمران اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علحیدگی کا اعلان کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں