گزشتہ دنوں امریکا سے تعلق رکھنے والی کمپنی Axiom Space کی جانب سے سعودی عرب کا مشن آئی ایس ایس کے لیے روانہ کیا گیا جو مجموعی طور پر 4 افراد پر مشتمل ہے۔
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ریانا برناوی کے ساتھ علی القرنی، پیگی وٹسن اور جان شوفنر اس مشن کا حصہ ہیں۔
بعد ما خلصت تجاربي لليوم صادف مرورنا فوق مكة المكرمة ،
نور على نور ✨ #نحو_الفضاءMakkah from the space ✨#KSA2Space pic.twitter.com/rh3kZnJw0N
— RAYYANAH BARNAWI (@Astro_Rayyanah) May 26, 2023
اس مشن کے ساتھ ریسرچر ریانا برناوی خلائی سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں، نجی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرایک ہفتہ گزارے گا۔
گزشتہ روز مشن کے دوران سعودی خلاباز ریانا برناوی نے اسپیس سے مسجد الحرام کی ویڈیو شیئر کر دی۔