0

وزیر اعظم کا استور میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس

وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں شونٹر ٹاپ سے برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: استور: برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

واضح رہے استورمیں شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گر گیا ، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد دب گئے۔

ذرائع کے مطابق ایس پی استور کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تودے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں