0

عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل

عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت 80 سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل ہے۔

اسی طرح قاسم سوری، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور اسد قیصر کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں