ضلعی انتظامیہ جہلم نے سبزیوں اور پھلوں کے آج کے ریٹس جاری کر دئیے

جہلم(ادریس چودھری) ضلعی انتظامیہ جہلم نے سبزیوں اور پھلوں کے آج کے ریٹس جاری کر دئیے۔ آلو نیا 39 روپے،آلو درجہ دوئم 25،پیاز درجہ اول 32، پیاز درجہ دوئم 25،ٹماٹر درجہ اول 35، ٹماٹر درجہ دوئم 30 روپے، کدو 85،بینگن 45،بند گوبھی 40، پھول گوبھی 40، کریلا 110، پالک 25 روپے فی کلوگرام فروخت کی جارہی ہے، جبکہ پھلوں میں سیب کالا کولو درجہ اول 185، سیب کالا کولو درجہ دوئم 125 روپے، کیلا درجہ اول 85، کیلا درجہ دوئم 70، سیب گولڈن 140، زندہ مرغ 174، گوشت مرغ 252 روپے اور انڈے 179 روپے فی درجن کے حساب سے دستیاب ہیں۔ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرے تو شہری فوری طور پر گورنمنٹ آف پنجاب کی بنائی گئی ”قیمت پنجاب” ایپلی کیشن پر شکایت درج کروائیں تاکہ گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔