اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید کی زیرصدارت “دیوار احساس” پروگرام کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

جہلم(ادریس چودھری)اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید کی زیرصدارت “دیوار احساس” پروگرام کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد،سماجی کارکن فرحت کمال ضیاء، دارالامان کے ممبران، القاسم سوسائٹی اور مختلف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران نے شرکت کی۔ دیوار احساس پروگرام کا مقصد مستحق افراد کی ضرورت کو پورا کرنا ہے اور سردیوں کے لیے گرم کوٹ، سویٹر، کپڑے، جوتے بیگ اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء مفت فراہم کرنا ہے۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام این جی اوز بھی اس پروگرام کی کامیابی کے لیے اپنا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں گی اور کمیٹی تشکیل دیں گی۔