پنڈ دادنخان کے معروف شہر لِلہ کے عوام نے اپنی مدد آپکے تحت اپنے مسائل خود حل کرنا شروع کر دئیے

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)حلقہ این اے67جہلم و حلقہ پی پی27پنڈ دادنخان کے معروف شہر لِلہ شریف کے عوام حلقہ کے سیاسی نمائندوں کی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی سے گھبرا گئے اور گھبراہٹ کے عالم میں اپنی مدد آپکے تحت اپنے مسائل خود حل کرنا شروع کر دئیے،لِلہ شریف کے محلہ لِلہ بھیرہ میں عوام نے اپنی مدد آپکے تحت سیوریج نالہ کی تعمیر مکمل کر لی ہے جس کی لمبائی تقریبا ایک ہزار فٹ ہے جس کی تعمیر پر پانچ لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی ہے اس تعمیر میں کسی ایم پی اے،ایم این اے یا یونین کونسل کا کوئی حصہ نہیں ہے اس سیوریج نالے کا باقاعدہ افتتاح معرو ف مذہبی شخصیت حافظ حاجی عبدالقدوس اور بیوروچیف اوصا ف پنڈ دادنخان ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال آف ٹوبھہ نے کیا اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال نے کہا کہ پوری تحصیل پنڈ دادنخان اور پورے ضلع جہلم کا سب سے بڑا مسئلہ نکاسی آب کا ہے کسی شہر،قصبے یا گاؤں میں سیوریج سسٹم موجود نہیں جس کی وجہ سے گلیاں جوہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں عوام سخت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں حکومت پنجاب اور لوکل گورنمنٹ کا اس اہم مسئلے کے حل کی طرف توجہ ہی نہیں ہے جبکہ حلقہ کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے پاس وقت ہی نہیں کہ عوام کی صرف دلجوئی ہی کر سکیں اس حلقہ کے انسان اور جانور ایک ہی گھات سے پانی پی رہے ہیں سوئی گیس کے بغیر گذارا کر رہے ہیں صحت کی سہولیات کے بغیر دن گذررہے ہیں علاقہ کے بچوں اور بچیوں کو دور دراز کے علاقوں میں تعلیم دلوانے پر مجبور ہیں تمام کام مشکل سے ہی لیکن ہو رہے ہیں تا ہم نکاسی آب کا ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے جینا محال ہو چکا ہے لِلہ شریف چوک سے اگر پیر کھارا شریف روڈ پر جائیں تو پختہ روڈ جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں زائرین کو گندہ چھپڑ کراس کر کے جانا پڑتا ہے سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پورے شمالی محلہ کے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں لِلہ شریف چوک سے لِلہ منڈی تک سٹرک کی دونوں اطراف نہ تو نالے ہیں اور نہ ہی سیوریج سسٹم ڈالا گیا ہے گھروں دوکانوں،ہوٹلوں اور محلوں کا سار اپانی مین روڈ پر جمع ہے لاری اڈہ والی مسجد،ویٹرنری ہسپتال،گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول لِلہ کے بچوں،گرلز ہائی سکول لِلہ کی بچیوں،جنرل بس سٹینڈ اور بازار جانے والے لوگوں کو گندا کیچڑ کراس کر کے جانا پڑتا ہے یہ کس کی ذمہ داری ہے یہ ذمہ داری کون نبھائے گا اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان اور ڈی سی جہلم بھی لِلہ شریف کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے اس سیوریج نالے کی تعمیر پر منعقدہ تقریب میں علاقہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں سابق نائب ناظم لِلہ حاجی محمد اشرف نمبردار،سابق کونسلر حاجی احمد خان مسوال،سابق کونسلر ٹھیکیدار حاجی احمد خان،سب انسپکٹر چوہدری محمد اشرف،اعجاز احمد ڈلہر،سمیع اللہ ڈلہر،شوکت خان میکن،چوہدری امان اللہ نمبردار،ملک فاروق اعظم،مرغوب چغتائی،تیمور ملک،حماد ملک سمیت دیگر افراد نے شرکت کی جبکہ اس منصوبے میں حاجی ثناء اللہ گج،الحاج سیٹھ خالد،سیٹھ حاجی الطاف،حافظ ریاست گج،نذر حسین کالا،پروفیسر محمد اقبال،چوہدری اشفاق باجرا سعودی عرب،چوہدری سلیم کرمال،چوہدری کامران مسوال،مدثر اقبال اورچوہدری ساجد مودنال نے خصوصی مالی تعاؤن کیا۔