حلقہ این اے67جہلم و حلقہ پی پی27پنڈد ادنخان میں انوکھی منطق،

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) دو ملاؤں میں مرغی حرام کے متصادق،حلقہ این اے67جہلم و حلقہ پی پی27پنڈد ادنخان میں انوکھی منطق،حکومت پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئیں،سینٹری انسپکٹر اور محکمہ صحت کے پاس زہر خریدنے کے پیسے نہیں اور نہ ہی زہر خریدنا ان کے انڈر ہے بلدیاتی ادارے یونین کونسلزبلدیہ ٹاؤن کمیٹی اور میونسپل کمیٹی بھی زہر خریدنے کی سقط نہیں رکھتی،عوام کہاں جائیں تحصیل پنڈ دادنخان سمیت سارے علاقہ میں آوارہ،باؤلے اور خارش زدہ کتے مارنے کا کوئی بھی ذمہ دار نہیں ٹوبھہ ڈیرہ میکن کے رہائشی محمد ارشد نے ڈپٹی ڈی ایچ او پنڈد ادنخان ڈاکٹر محمد علی ملک سے رابطہ کر کے بتایا کہ ہمارے ڈیرہ میکن اور گردونواح میں ایک باؤلے کتے نے درجن سے زائد کتوں کو کاٹ لیا ہے جبکہ مال مویشی موسم سرما کے باعث کمروں میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے ہیں برائے مہربانی محکمہ صحت ان کتوں کو تلف کر ئے جہنیں باؤلے کتے نے کاٹا ہے تو انھوں نے کہا کہ یہ ڈیوٹی اب سیکرٹری یونین کونسل ٹوبھہ کی ہے وہ زہر خریدے اور ہمارے سینٹری ورکرز ان کتوں کو صرف زہر دیں گے مردہ کتوں کو گڑھے کھود کر زمین میں دبانہ بھی یونین کونسل کے اہلکاروں کی ذمہ داری ہے جبکہ یونین کونسل والے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں کسی بھی ایک محکمے کی ذمہ داری قبول نہ کرنے کے باعث عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔