عکسری کیڈٹ کالج کلر کہار کی انتظامیہ کی ایماء پر کالج کے ہاسٹل سے میرے بچے کو اغواء کر لیا گیا ہے

پنڈ دادنخان (ملک ظہیر اعوان) عکسری کیڈٹ کالج کلر کہار کی انتظامیہ کی ایماء پر کالج کے ہاسٹل سے میرے بچے کو اغواء کر لیا گیا ہے کالج انتظامیہ ہمیں اور ہماری خواتین کو بااثر شخصیات کے نام لیکر دھمکیاں دے رہی ہے ہمارے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے آئی جی پنجاب اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نوٹس لیں،تحصیل پنڈ دادنخان کے قصبہ پنن وال کے رہائشی محمد اشرف ولد حاکم خان محلہ آزاد پورہ نے بتایا کہ میرا بیٹا محسن علی جس کی عمر پندرہ سال ہے اور پری نہم کلاس کا طالب علم ہے اور عسکری کیڈٹ کالج کلر کہار میں زیر تعلیم ہے اور کالج کے اندر ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر ہے میڑا بیٹا امیر حمزہ گھر چھٹیاں گذرانے آیا ہوا تھا اور اسے 9جنوری2022کو محسن علی بوقت بارہ بجے دن عسکری کیڈیٹ کالج کی انتظامیہ کے حوالے کر کے آیا تو ہمیں 10جنوری2022کو کالج کے نمبروں سے کال آئی جو کہ ڈاکٹر سجاد کے نمبر ہیں انھوں نے کہا کہ آپ کا بیٹا کالج میں کہیں گم ہو گیا ہے تا ہم ہمارے بیٹے کو کالج انتظامیہ کی ایماء پر کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے اغواء کر لیا ہے ہمارے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے دریں اثناء تھانہ کلر کہار پویس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔