پنڈ دادنخان کے معروف شہر کھیوڑہ میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو زبردست دھچکا،سینکٹروں افراد مسلم لیگ (ن) میں شامل

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)حلقہ این اے67جہلم و حلقہ پی پی27پنڈ دادنخان کے معروف شہر کھیوڑہ میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو زبردست دھچکا،سینکٹروں افراد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے نائب صدر اور حلقہ پی پی27پنڈ دادنخان سے صوبائی اسمبلی کے امید وار کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی کی حمایت کا اعلان کر دیا اور بلدیاتی انتخابات میں سابق چئیرمین بلدیہ کھیوڑہ ملک فیصل عباس کی حمایت کر دی،کھیوڑہ کی معروف سیاسی چوہان برادری نے کھیوڑہ پہنچنے پر کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی کا پرتپاک استقبال کیا،چوہان برادری کے رہنما نے اعوان برادری اور مرواحال براردی کا بھی ساتھ ملنے کا عندیہ دے دیا اور ان کی طرف سے بھی ویلکم کیا،اس پہلی شاندار سیاسی کامیابی پر مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے نائب صدر کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا کامیاب سیاسی چھکا ہے،اس کے بعد سیاسی چھکوں اور چوکوں کی برسات ہونے والی ہے کھیوڑہ سے جیتنے والا امید وار ہی ہمیشہ پورے حلقہ سے کامیاب ہوتاہے،پی ٹی آئی کے اقتدار کی کشتی اب ہچکولے کھا رہی ہے یہ تبدیلی سرکار کچھ ڈلیور نہیں کر سکی مسائل وہیں کے وہیں ہیں اب عوام کا مزید ان کے ساتھ رہنا بنتا نہیں آخر کار ایک نہ ایک دن عوام نے گھبرانا تو ہے اب مزید عوام انھیں کتنا برداشت کر سکتی ہے اب برداشت کا پیمانہ لبریز ہونے کے دن آن پہنچے ہیں دریں اثناء اس موقع پر ملک فیصل عباس،ملک زاہد سٹی صدر کھیوڑہ،عبدالواجد چوہان سٹی صدر پنڈ دادنخان،محمد رمضان جانی،سید فضل حیدر،ملک امیر مختار ملیار اور دیگر تمام برداریوں کے رہنما بھی موجود تھے۔