الزھراء صادق ویلفئیر ٹرسٹ جہلم نے گاؤں چک مجاہد شمالی میں ہیوی واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروا دیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)الزھراء صادق ویلفئیر ٹرسٹ جہلم نے تحصیل پنڈ دادنخان کے گاؤں چک مجاہد شمالی میں ہیوی واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروا دیا،اس صاف پانی سے متعدد دیہات کے ہزاروں لوگ مستفید ہو ں گے،شیخ گوہر وقاص پراچہ کی کاوش سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ہوئی جس کے لئے جگہ اور کمرے کا اہتمام چوہدری محمد نذیر ساہی نے کیا،ہیوی فلٹریشن واٹر پلانٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان ملک نور زمان نے کیا انھوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈ دادنخان کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے زیر زمین پانی سخت کڑوا ہے یہاں پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے اس تحصیل کے لئے پانی دریائے جہلم کے کنارے سے اور کچھ پہاڑی چشموں کا آ رہا ہے زیادہ تر پائپ لائنیں لیکج کر رہی ہیں ملک بدر اور عبدالغٖفور چوہان ہمارے علاقہ کے لئے بہت کام کر رہے ہیں انھوں نے اتھر میں بھی فلٹریشن پلانٹ نصب کیا ہے یہ صدقہ جاریہ کے طور پر جو کام کر رہے ہیں اس کا صلہ اللہ دے گا ہمارے ہاں گلیاں اور راستے بہت خراب ہیں لوگ اتنے قیمتی مکان بنا لیتے ہیں گھروں کو صاف رکھتے ہیں لیکن پانی کی نکاسی کا بندوبست نہیں کرتے ہمیں سوچنا چائیے نالیوں کی صفائی بھی ضروری ہے اس تنظیم نے بہت اچھا کام کیا ہے آپ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں،چوہدری نذیر ساہی نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے زمین کا عطیہ دیا ہے اور کمرہ بھی تعمیر کیا ہے علاقہ کے لئے یہ ان کی بڑی خدمت ہے شیخ گوہر وقاص پراچہ نے بھی اس میں بھر پور کوشش کی ہے تمام افراد نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے اب اسکی حفاظت بھی خود کرنی ہو گی،اور اس سہولت سے فائدہ اٹھانا ہو گا، چئیرمین الزھراء صادق ٹرسٹ جہلم ملک بدر نے کہا کہ یہ فلٹریشن پلانٹ ہم نے صدقہ جاریہ کے طور پر چک مجاہد شمالی میں چوہدری نزیر ساہی کے ڈیرہ پر نصب کیا ہے تا کہ اس علاقہ کے دیگر مواضعات بھی اس صاف پانی سے مستفید ہوں سکیں اب اس کی حفاظت آپ نے خود کرنی ہے اس علاقہ میں اگر مزید ضرورت ہوئی تو ہم حاضر ہیں ہم پورے سندھ اور بلوچستان میں کام کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے ہاں پانی انتہائی مضر صحت ہے ہم اپنے عوام کو صاف ستھرا پانی مہیا کرنا چاہتے ہیں اور دعائیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پراجیکٹ مینجر یاسر مختار خان نے کہا کہ پہلے کئی سالوں سے الزھراء صادق ویلفئیر ٹرسٹ خدمات سرانجام دے رہا ہے صاف پانی کے علاوہ کئی دیگر پراجیکٹ ہیں ضلع جہلم میں ہم 35فلٹریشن پلانٹ نصب کر چکے ہیں جبکہ سندھ کے علاقہ تھر میں بھی ہم نے25پلانٹ نصب کئے ہیں ہم جہاں بھی پلانٹ نصب کرتے ہیں ہم فوکل پرسن سے رابطہ رکھتے ہیں اور ضروری مرمت کرتے ہیں اکثر لوگ فلٹر وغیرہ خود تبدیل کر لیتے ہیں ہم معظم ہسپتال جہلم بھی چلا رہے ہیں جہاں سالانہ تین چار کروڑ سے غریبوں کا علاج کیا جاتا ہے اس تقریب میں سابق نائب ناظم تحصیل پنڈ دادنخان چوہدری اسماعیل جوتانہ،چوہدری افضل جوتانہ،صفر علی خان،تجمل خا ن،راجہ ادا حقانی نمبردار، چوہدری اللہ رکھا دھریالہ جالپ،بیورو چیف اوصاف پنڈ دادنخان ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال ٹوبھہ،سجاول پراچہ،شیخ گوہر وقاص پراچہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔