لِلہ منڈی میں حافظ ملِک شاپ کے شاندار افتتاح کی تقریب منعقد

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)لِلہ منڈی میں حافظ ملِک شاپ کے شاندار افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف گیسٹ بیوروچیف اوصاف پنڈد ادنخان ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال ٹوبھہ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا قاری محمد بلال الحسینی نے خصوصی دعا کی،تلاوت کلام پاک حافظ عبدالرحمن نے کی اس موقع پر حافظ محمد ظفران نے کہا کہ اس سے قبل ہماری شاپس کامیابی سے چل رہی ہیں آج تیسری شاپ کا افتتاح ہو گیا ہے ہم انشاء اللہ اہلیان لِلہ شریف اور گردونواح کے عوام کو پریشان نہیں کریں گے اگر شادی بیاہ پر دس دن دودھ کی بھی ضرورت ہو تو وہ ہم پوری کریں گے اور بڑی ایمانداری کے ساتھ ایک نمبر چیز ملے گی تقریب میں نادر خان گج،گلشیر خان گج،جہان خان گج،ڈاکٹر نعیم پھپھرا،محمد ارشد منیجر بنک،محمد شفیع مرحال،قاضی حبیب سلطان،محمد عامر،سیٹھ امیر حمزہ،محمد معاویہ عبداللہ چغتائی،خان سموسہ سنٹر،حاجی انصار پکوڑے والے،حاجی یونس چغتائی،ڈاکٹر قاسم علی،صفوان قاضی،محمد عدنان سیٹھ،محمد احسن،محمد رفیق گج،محمد اکرام،مظہر چغتائی،سہیل چغتائی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔