تعمیر پنڈی سید پور گروپ کا آیندہ لوکل باڈی میں چئیرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )تعمیر پنڈی سید پور گروپ کا آیندہ لوکل باڈی میں چئیرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ ملک فضل کریم اعوان امیدواروں کا باضابطہ اعلان ورکرز کی مشاورت اور اعلیٰ قیادت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا
امید ہے پارٹی ہمارے ورک کو دیکھتے ہوئے چئیرمین شپ کا فیصلہ ہمارے حق میں کرے گی..
تعمیر پنڈی سید پور گروپ نے صلح مشورہ کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے لوکل باڈی الیکشن میں وہ چئیرمین کے امیدوار ہیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ورکرز کی مشاورت سے باضابطہ امیدواروں کا اعلان کریں گے امید ہے ہمارے ورک کو دیکھتے ہوئے پارٹی ہمارے حق میں فیصلہ کرے گی.
گروپ کے سینئر ممبر ملک فضل کریم کا کہنا تھا کہ ہماری کوئی پارٹی نہیں ہم چوہدری فواد حسین اور چوہدری فیصل فرید صاحب کے ساتھ تھے ہیں اور رہے گے اور یہی ہماری پارٹی ہے ہم ایک فیملی کی طرح ہیں.. چوہدری برادران جو بھی فیصلہ کرے گے ہمیں قبول ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ اس بار چیئرمین پنڈی سید پور سے ہونا چاہیے ہمارا گاوں یوسی کا سب سے بڑا گاوں ہے اور ہمارا گروپ 2016 کے ضمنی الیکشن سے چوہدری برادران کے ساتھ کھڑا ہے جب بہت کم لوگ ساتھ تھے ہم نے اس وقت بھی یوسی سے زبردست رزلٹ دیا تھا 2018 کے جنرل الیکشن میں پنڈی سید پور گاوں سے 35 سال بعد  ہمارے گروپ نے ن لیگ کو شکست دی اور چوہدری صاحب کو فتح سے ہمکنار کروایا .. اس لیے آنے والے لوکل باڈی الیکشن میں چیئرمین شپ پنڈی سید پور کا حق ہے اور انشاءاللہ امید پارٹی ہے پارٹی ہماری وفاداری اور ورک کو دیکھتے ہوئے فیصلہ ہمارے حق میں کرے گی الیکشن کے لئے امیدواروں کے لئے ہوم ورک کر رہے فاینل اعلان پارٹی قیادت کو اعتماد میں لینے اور ورکرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا