دینہ واپڈا سب ڈویژن ٹو میں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او فہیم نقوی نے چارچ سنبھال لیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ واپڈا سب ڈویژن ٹو میں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او فہیم نقوی نے چارچ سنبھال لیا، جس پر چیئرمین لیبر دینہ2 حشام کیانی اور سٹاف نے نئے ایس ڈی او فہیم نقوی کو دینہ واپڈا 2 سب ڈویژن کا چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نئے آنے والے ایس ڈی او کو عوام کے ساتھ تعاون کرنے اور مزدوروں کے حق میں اچھا کام کرنےکی توفیق دے آمین۔