ڈومیلی کے قریب کوسٹر حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں

دینہ ( سہیل انجم قریشی سے )ڈومیلی کے قریب کوسٹر حادثے کاشکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص محمد شوکت سکنہ رسولپور جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ رسولپورکےقریب کوسٹر راہگیرکو بچاتےہوۓ زمینوں میں گر گئی ۔جس میں ایک 65 سالہ شخص محمد شوکت سکنہ رسولپور جاں بحق ہو گیا اور دو خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگٸےکوسٹر ڈومیلی سے پدھری جارہی تھی ایک راہگیر کوبچاتے ہوٸےکوسٹرحادثے کاشکارہوگئی مقامی افراد نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے کی ڈیڈ باڈی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔