جہلم نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا ریسکیو آپریشن

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا ریسکیو آپریشن، پریشان سیاحوں کو نکالنے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا خصوصی ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ ڈی آئی جی نارتھ زون اشفاق احمد خان، سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی اور ڈی ایس پی مری ایکسپریس وے علی حسن بلوچ کی براہ راست نگرانی میں ریسکیو آپریشن دن بھر جاری رہا۔سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی صاحب کی طرف سے آپریشنل سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کی گئی جس میں لوگوں کو فیول مہیا کرنا،ان کو کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرنا،برف کو روڈ سے ہٹانا،اضافی افسران کی تعیناتی کی مدد سے پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالناشامل ہے فیلڈافسر ان کی انتھک جدوجہد اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مری ایکسپریس وے کی دونوں اطراف کو برف باری اور ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کیا گیا، مزید برآں، احتیاطی تدابیر کے طور پر مری ایکسپریس وے پر اضافی افرادی قوت کی مدد سے مسلسل نمک پاشی کی جا رہی ہے ہے تاکہ برف باری کے بعد سڑک پر پھسلن ہونے کے وجہ سے حادثات سے بچا جا سکے۔ مری ایکسپریس وے میں شامل ہونے والے روڈ یوزرز کو پھلگراں ٹول پلازہ پر خراب موسمی حالات اور پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کی تکنیک کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی حالات میں سفر کرنے والے روڈ یوزرز کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔