جہلم پریس کلب کے کوآرڈینٹر محمدشہباز بٹ کے اعزاز میں برطانیہ میں وکلاء کی نمائندہ تنظیم کی طرف سے عشائیہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پریس کلب کے کوآرڈینٹر محمدشہباز بٹ کے اعزاز میں برطانیہ میں وکلاء کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل لائرز کلب کی طرف سے عشائیہ،انٹرنیشنل لائرز کلب برطانیہ کیطرف سے بہترین صحافتی خدمات پر شیلڈ اور اور سوئنئیر پیش کیا گیا،تقریب میں (آئی ایل سی یو کے)کے چئیرمین افضال احمد چوہدری،جنرل سیکرٹری عمران پانوالہ،سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران عادل ملک ایڈووکیٹ،چوہدری تبریز عورہ ایڈووکیٹ،شہزاد احمد ایڈووکیٹ،دانیال شکیل،غلام مصطفی خواجہ،راؤ منظور الحق،معظم سندھو،فیصل خواجہ،ذاکر خان،عبدالمحیظ،حافظ عبدالغنی اور دیگر نے شرکت کی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری تبریز عورہ ایڈووکیٹ نے سرانجام دئیے،تقریب سے خطاب کرتے ہو? انٹرنیشنل لائرز کلب برطانیہ نے چئیرمین چوہدری افضال احمد اور جنرل سیکرٹری عمران پانوالہ نے کہا کہ صحافت معاشرے کا چوتھا اہم ستون ہے صحافیوں نے وکلاء کے ساتھ ملکر آذادی صحافت،جمہوریت اور آذاد عدلیہ کی بحالی کے لیے کام کیا،انہوں نے کہا سمندر پار پاکستانیوں کے دل وطن کی محبت کے لیے دھڑکتے ہیں،انہوں نے کہا انٹرنیشنل لائرز کلب برطانیہ کے زیر اہتمام پاکستان میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جا? گا جسکے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ہمارا کام پاکستان اور برطانیہ میں عوام کی فلاح و بعبود کے لیے کام کرنا ہے،جہلم پریس کلب کے کوآرڈینیٹر محمد شہباز بٹ نے پرتکلف عشائیہ اور شیلڈدینے پر انٹرنیشنل لائرز کلب برطانیہ کے عہدہ داران اور ممبران کاشکریہ ادا کیا