جہلم بار کا سہرا چوہدری محمد لطیف کے سرسج گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم بار کا سہرا چوہدری محمد لطیف کے سرسج گیا، سید جرار حیدر جنرل سیکرٹری منتخب، چوہدری محمد لطیف نے 237 جبکہ مدمقابل سجاد علی نے 225 ووٹ حاصل کئے، جنرل سیکرٹری جرار حیدر نے 234، مد مقابل عاطف شکیل 227 ووٹ حاصل کر سکے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار جہلم کے سالانہ انتخابات 2022-23 کے لئے چوہدری محمد لطیف 237 ووٹ لیکر صدر منتخب،جبکہ سجاد علی 225 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،جرار حیدر234 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ عاطف شکیل227 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، چیئرمین الیکشن بورڈمحمد فیصل کیانی کے مطابق چوہدری محمد لطیف2 ووٹ لیکرڈسٹرکٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ سجاد علی 225ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، جرار حیدر234 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب، ان کے مد مقابل عاطف شکیل227 ووٹ لیکر دوسرے نمبررہے، چیئرمین الیکشن بورڈ کے محمد فیصل کیانی ممبران محمد ایوب چوہان، ملک محمد اختر، ملک شاہد بلال، صداقت علی قریشی نے وکلاء کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا، وکلاء کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارک بادیں پیش کرتے رہے۔