دینہ میں‌ چور گھر میں اہل خانہ کی عدم مو جو دگی کے باعث لاکھوں کا سامان اور نقدی لے اُڑے

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں نا معلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم مو جو دگی کے باعث داخل ہو کر لاکھوں کا سامان اور نقدی لے اُڑے، اہل خانہ جب واپس آئے تو دیکھا کہ سارے گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا، پو لیس سٹی چو کی دینہ نے رپو رٹ درج کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نا معلوم چور غریب محنت کش حلیم یو سف ولد محمد یو سف سکنہ مدینہ ٹاؤن غازی محلہ دینہ کے گھر اہل خانہ کی عدم مو جو دگی کے باعث چھت کے ذریعے داخل ہو گئے اور گھر میں پڑے 15ہزار کی نقدی ایک عدد مو بائل فون، 2عدد ڈنر سیٹ، قیمی سوٹ، ٹی وی اورریسیور، سلنڈر اور چو لہا، اوون سمیت دیگر گھر کی اشیاء لوٹ کر لے گئے، گھر کے اہل خانہ اپنے عزیز کی عیادت کے لئے جہلم گئے ہو ئے تھے تو جب گھر واپس آئے تو دیکھا کہ گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور چور اپنا کام کر کے جا چکے تھے، متاثرہ شخص حلیم یو سف نے پولیس سٹی چو کی دینہ کو رپو رٹ درج کر واتے ہو ئے بتایا کہ میرے ساتھ زیادتی ہو ئی ہے انصاف کیا جائے۔