electric wapda lines towers

دینہ مسلسل بارش کے باعث آئیسکیو نے کھمبوں اور ٹرانسفارمر ز سے فاصلہ رکھنے کی ہدایت جاری کر دیں

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں مسلسل 4روز بارش کے باعث آئیسکیو نے حفاظتی تدابیر کے لئے بجلی کی تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمر ز سے فاصلہ رکھنے کی ہدایت جاری کر دیں، جسم گیلا ہو نے کی وجہ سے بر قی آلات کو ہر گز نہ چھو ئیں، بجلی کی ٹو ٹی تاریں دیکھیں تو اس کے قریب ہر گز نہ جائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ایس ڈی او آفس اور ہیلپ لائن 118پر فوری کال کریں۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں مسلسل چار روز سے بارش کے باعث آئیسکیو نے عوام کے لئے حفاظتی تدابیر کی ہدایت جاری کرتے ہو ئے کہا کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمر ز سے فاصلہ رکھنے کی ہدایت دی اور بجلی کی ٹو ٹی تاریں دیکھیں تو ہر گز اس کے قریب نہ جائیں، پنکھے، پانی کی موٹر، استری، واشنگ مشین اور دیگر بر قی آلات کو سو ئچ بند کیے بغیر ہر گز نہ چھو ئیں،کپڑے خشک کر نے کے لئے دھاتی تار کی بجائے رسی کا استعمال کریں، جانوروں کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ اور ٹرانسفار مر زکے نیچے نہ باندھیں اور جسم گیلا ہو نے کی صورت میں بر قی آلات کو ہر گز نہ چھو ئیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوری متعلقہ ایس ڈی او آفس اور ہیلپ لائن 118پر کال کریں۔