پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے سینیئر نائب صدر , ایگزیکٹو ممبر جہلم فورم فیصل محمود دورہ پاکستان کے بعد واپس برطانیہ ہہنچ گئے

برمنگھم ( پ ر ) پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے سینیئر نائب صدر اور کنزویٹو پارٹی کی جانب سے برمنگھم سٹی کونسل کے امیدوار برائے کونسلر ، ایگزیکٹو ممبر جہلم فورم میڈلینڈز فیصل محمود دورہ پاکستان کے بعد واپس برطانیہ ہہنچ گئے انہوں نے پاک سرزمين پارٹی کے چیرمین سید مصطفی کمال سے ان کے بھائی مصطفی جمال کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اس کے علاوہ پارٹی صدر انیس قائم خانی وائس چیرمینزشبیر قائم خانی, ڈاکٹر ارشد وہرہ, سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شمشاد صدیقی کے علاوہ دیگر رہنماؤں سے ملاقاتيں بھی کی اس کے علاوہ پاکستان کیوکشن کراٹے ارگنائزیشن اختر کالونی کی بیلٹ پروموشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک رہے جس میں K7 کے بانی جمیل احمد چانڈیو,سی ہان دوست محمد کے علاوہ تائی کوانڈو ماسٹرز ,سید نواز گیلانی,سید سرفراز بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ سلطان میر خٹک کے عشائیہ میں شرکت کی , UC 1 اخترکالونی کشمیرکالونی کے سابق چیرمین ندیم اختر آرائیں ,TL P کے ولید چشتی اور دیگر پارٹیوں کے قائدین سےملاقاتيں بھی کیں۔