وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آبادی کو کنٹرول کئے بغیر ممکن نہیں ہے، آبادی کنٹرول کرنے کیلئے صوبوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کئے گئےاقدامات کے خاطر خواہ تنائج نہیں ملے، آبادی بڑھنے کی بڑی وجہ خواتین میں تعلیم کا فقدان ہے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ آبادی کنٹرول کرنے کیلئے صوبوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،بڑھتی آبادی پر مؤثر کنٹرول کیلئے قومی سطح پر مفاہمت ضروری ہے۔