واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر کوئی پوزیشن نہیں ہے۔جمہوری اقدارکا نفاذ،آزادی اظہار رائے اور قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے۔
مسٹرمیتھیو نےمزید کہا کہ ”ہم جمہوری اصولوں کے احترام اوریکساں اطلاق، آزادی اظہار -اوردنیا بھرمیں قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں، اور یقیناً، پاکستان میں، ہم زور دیتے ہیں کہ ان اصولوں کا تمام لوگوں کے لیے احترام کیا جائے۔“
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملوں پرغمزدہ ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ”ہم ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔پیشرفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔“