سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر پر جاری ہونے والے ایک بیان میں سابق وفاقی داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب سلیکشن ختم اور الیکشن ہونے چاہئیں۔ معاشی،اقتصادی،سیاسی تباہی کا ملبہ موجودہ نااہل حکومت پر گرنا چاہیے، کسی اور پر نہیں۔ پاکستانی روپیہ ٹوکری ہوگیا ہے، معلوم نہیں ڈالر کہاں پر رکے گا۔
معاشی اقتصادی سیاسی تباہی کاملبہ موجودہ نااہل حکومت پرگرناچاہیے کسی اورپرنہیں پاکستانی روپیہ ٹکا ٹوکری ہوگیاہےمعلوم نہیں ڈالر کہاں پررکےگامسئلہ اقتصادی ہے سازش کے تحط سیاسی بنادیاگیاہےتاکہ مصنوی بجٹ پیش کیا جاسکےاگرعدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 24, 2023
انکا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ اقتصادی ہے، سازش کے تحت سیاسی بنا دیا گیا ہے تاکہ بجٹ پیش کیا جا سکے۔ اگر عدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہو گئی تو پھر ملک کا اللہ ہی وارث ہے۔ آج کل پریس کانفرنس نہیں، پریشر کانفرنس ہورہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 3-2 مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی۔ میں نے کلاشنکوف کے جھوٹے مقدمے میں 7سال قید کاٹی، کڑیاں والا قتل اور 2 مرتبہ ختم نبوت میں بھی سسرال گیا ہوں۔ اب پھر جانے کو تیار ہوں۔
انھوں نے اعلان کیا کہ جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹویٹ جاری رہے گی۔