0

عمران خان تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے: عطا تارڑ

عطا تارڑ
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے اور اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں عمران خان نے نیب نوٹسز کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا، عمران خان عدالت سے طلب کیاگیا ریکارڈ جمع نہیں کرا رہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ، 190ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا بڑا کرپشن سکینڈل ہے، 190ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جاناتھا، عمران خان نے کابینہ کو خط دکھائے بغیر منظور کرلیا، 190ملین پاؤنڈ اس لیے واپس ہوا تھا کہ یہ عوام پرخرچ ہو۔

معاون خصوصی عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے واپس لایاگیا پیسہ قومی خزانےمیں جمع نہیں کرایاگیا، اس خردبرد کے بدلے میں عمران خان کو 458 کنال زمین رشوت کے طورپر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ القادرٹرسٹ کی دستاویزات پر عمران خان کی اہلیہ اور فرح گوگی کے دستخط موجودہیں، ملک و قوم کے اربوں روپے لوٹ کراب پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، القادرٹرسٹ میں تما تر ثبوتوں کے بعد عمران خان سزاسے نہیں بچ سکتے۔