پرتگال فٹبال کلب کے 13 کھلاڑیوں میں اومی کرون کے مثبت کیسزز

پرتگال فٹبال کلب

پرتگال کے فٹبال کلب کے 13 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے. عالمی میڈیا کے مطابق تمام پلیئرز کو قرنطینہ کرنے کے بعد ہفتہ کو ہونے والا میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے، کلب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام 44 کھلاڑیوں اور کلب کے اسٹاف ممبرز بھی قرنطینہ…

ترجمان نے بتایا کہ ایک کھلاڑی حال ہی میں جنوبی افریقہ سے واپس آیا تھا، جہاں گزشتہ ہفتے اس نئے وائرس کی دریافت ہوا تھی۔

پرتگال جہاں کورونا کے خلاف دنیا میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کی شرح ہے، نے اس قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیر سے ہی افریقی ملک جانے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور پاکستان سمیت کئی ممالک اب تک جنوبی افریقہ پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

طبی حلقوں نے اومی کرون پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ابتدائی شواہد سے پتا چلتا ہے کہ اس کے ری انفیکشن یعنی پھیلاؤ کا خطرہ دیگر اقسام کی نسبت زیادہ ہے۔

SuchTV