سکول میں قرآنِ پاک کی تعلیم نہ دینے پر سی ای او ایجوکیشن کی سخت کاروائی کرتے ہوئے 2 اسکولز سیل کردیئے

دینہ( ادریس چودھری) سکول میں قرآنِ پاک کی تعلیم نہ دینے پر سی ای او ایجوکیشن کی سخت کاروائی۔۔تحصیل دینہ کے 2 اسکولز سیل کردیئے۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سختی سے ہدایت کی ہوئی ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول میں قرآنِ کریم کی تعلیم دی جائے اِس کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے ججز صاحبان کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ وہ پورے پنجاب کے اسکول چیک کریں کہ اْن میں ناظرہ کی تعلیم دی جا رہی ہے یہ نہیں۔اسی سلسلے میں تحصیل دینہ کے وزٹ کے دوران صرف 2 نجی اسکول سائنس ویلی جی ٹی روڈ دینہ اور دی گرین گارڈن سکول دینہ ایسے پائے گئے جو قرآنِ کریم کی تعلیم نہیں دے رہے تھے۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن جہلم نے دونوں اسکولز سیل کرا دیے۔