پولیس تھانہ منگلا کاخانہ بوکی میں گشت نہ کرنے کی وجہ سے چوروں نے پنجے گاڑ لیے

دینہ( ادریس چودھری) پولیس تھانہ منگلا کاخانہ بوکی میں گشت نہ کرنے کی وجہ سے چوروں نے پنجے گاڑ لیے، چور مسجد سے یو پی ایس اور بیٹریاں اور کار سروس اسٹیشن سے موٹریں چوری کر کے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ خانہ بوکی میں نا معلوم چور جامع مسجد کے تالے توڑ کر مسجد کا یو پی ایس اور بیٹریاں چوری کر کے لے گئے اور بعد ازاں اسی گاؤں خان کار واش کے کنڈے توڑ کر پانی کی ہیوی موٹریں چوری کر کے لیگئے۔خان کار واش کے اونر اویس اجمل خان ولد محمد اجمل خان سکنہ خانہ بوکی نے پولیس تھانہ منگلا کو تحریری درخواست دی مگر ایک لاکھ سے زائد کا سامان چوری ہونے کے باوجود نہ تو پولیس نے FIR درج کی اور نہ ہی موقع کا وزٹ کیا۔عوامی سماجی حلقوں نے انسپکٹر جنرل پولیس اور ڈی پی او جہلم سے فوری طور پر مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی پولیس کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ آئے روز چوری اور ڈکیتیوں کی روک تھام ممکن ہو۔