مفتیاں ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے گورنمنٹ پرائمری سکول مفتیاں میں طلباء میں شوز اور سکول بیگ کی تقسیم


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اے ای او سرفراز فاروق اور سکول کے ہیڈ محمد امجد کی کاوش سے گورنمنٹ پرائمری سکول مفتیاں میں مفتیاں ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے طلباء میں شوز اور سکول بیگ تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اے ای او سرفراز فاروق اور سکول ہیڈ محمد امجد کی کاوش رنگ لے آئی 15 اسکولز کے بچوں کو پہلے کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔ اب مفتیان سکول کے مستحق 50 بچوں میں شوز اور 30 بچوں کو بیگز تقسیم کیے گئے ہیں۔اس موقع پر سکول کے بچوں اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا۔ اے ای او سرفراز فاروق نے مفتیان ویلفیئر ٹرسٹ کا شُکریہ ادا کیا اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر انکی تعریف کی ہے۔