دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر مسافر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم

دینہ (سہیل انجم قریشی سے+رضوان سیٹھی سے) ڈومیلی روڈ پر سکول وین، ٹریکٹر اور مسافر بس حادثہ کا شکار ہو گئے دو بچے شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سکول وین اور ٹریکٹر آپس میں ثکرا گئے حادثہ ڈومیلی ریلوے پل کے مقام پر پیش آیاجبکہ مسافر بس بچاتے ہوئے کھائی میں گرگئی سکول وین میں متعدد بچے زخمی ہوگئے جن میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے سکول وین ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ مسافر بس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نےزخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال منتقل کیا۔