سندھ والے ھو جائیں ہوشیار، ڈھائی ماہ گیس نہیں ملے گی

 سی این جی

سندھ میں سی این جی اور آر ایل این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ گیس نہیں ملے گی-سی این جی اور آرایل این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لیے گیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر سے 15فروری 2022 تک ہوگا۔

سردی میں اضافے کے ساتھ گیس بحران بھی شدت اختیار کر گیا۔ سوئی گیس حکام نےموسم سرما میں لوڈ مینجمنٹ پلان کےتحت بڑا اعلان کر دیا۔

سوئی گیس حکام نے سندھ میں سی این جی اور آرایل این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشن کو یکم دسمبر سے 15فروری 2022 تک کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ زیروریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔ طلب و رسد کا فرق بڑھ جانے سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق موسم سرما میں گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گیس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

SuchTV