سعودی عرب کا فضائی روٹ، پی آئی اے نے بھی اعلان جاری کر دیا

پی آئی اے

قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا فضائی روٹ بحال ہونے پر بوئنگ 777جہازوں کا استعمال بڑھائیں گے۔

قومی ایئرلائن کے بوئینگ 777طیارے کے گراونڈ ہونے کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے وضاحت کی کہ طیارہ 19 ماہ سے گراونڈ ہے، پی آئی اے کے بوئنگ 777جہاز کے ناکارہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جہاز لانگ سٹوریج میں کھڑا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کوووڈ19 پابندیوں کے باعث بوئنگ 777جہازوں کا استعمال بہت کم ہو گیا تھا، اسی لیے جہاز لانگ اسٹوریج میں کھڑا ہے، کرونا کی عالمی فضائی پابندیاں کم ہونے پر جہاز کو دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا۔

پی ائی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا فضائی روٹ بحال ہونے پر بوئنگ 777جہازوں کا استعمال بڑھ جائے گا، لانگ روٹس پر پروازیں شروع ہونے سے بوئنگ جہازوں کا استعمال بڑھتے ہی طیارہ آپریشنل کر دیا جائے گا۔

قومی ایئرلائن کے ایک مشق کے دوران حادثے کے حوالے سے کہا کہ اینٹی ہائی جیکنگ مشق میں ایک جہاز سے ٹرک ٹکرایا تھا جس کے باعث ہونے والے جزوی نقصان کی مرمت کروا لی گئی تھی۔

SuchTV