سکولوں میں قرآنِ پاک کی تعلیم نہ دینے پر سی ای او ایجوکیشن کی سخت کاروائی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)سکولوں میں قرآنِ پاک کی تعلیم نہ دینے پر سی ای او ایجوکیشن کی سخت کاروائی تحصیل دینہ کے 2 اسکولز سیل کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سختی سے ہدایت کی ہوئی ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول میں قرآنِ کریم کی تعلیم دی جائے اِس کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے ججز صاحبان کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ وہ پورے پنجاب کے اسکولز کو چیک کریں کہ اُن میں ناظرہ کی تعلیم دی جا رہی ہے یا نہیں۔اسی سلسلے میں تحصیل دینہ کے وزٹ کے دوران 2 نجی اسکول ایسے پائے گئے جو قرآنِ کریم کی تعلیم نہیں دے رہے تھے جس پر ایکشن لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن جہلم نے دونوں اسکولز سیل کرا دیے ہیں۔