مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میں اور مونس الہیٰ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ فوج سے متعلق عمران خان کے بیانیہ کی حمایت نہیں کرتے، ہمیشہ فوج کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیں، چوہدری وجاہت سے ناراض نہیں اور ان کے فیصلے پر کوئی رنج نہیں، انہوں نے اپنے حالات دیکھ کر فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، ہمیشہ کوشش رہی کہ فوج، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات رہیں، عمران خان نے ہمارے ساتھ جو وعدے کیے وہ پورے کیے۔
پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑا ہوں، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔