بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ، قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستانی کرکٹ ٹیم

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ بابر اعظم کپتان اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ،عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم شامل ہیں

حسن علی ، امام الحق اور نعمان علی ، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کل سے چودھری ظہور احمد کرکٹ اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ چار دسمبر سے شیر بنگال اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0۔3 سے شکست دے چکا ہے۔

SuchTV