دینہ میں قائم پختہ تجاوزات کے خلاف سینئر صحافی محمد الیاس کھوکھر کی صوبائی محتسب اعلیٰ کو تحریری درخواست پر نوٹس

دینہ(تحصیل رپورٹر )ضلع کونسل جہلم کی ملکیتی کمرشل مارکیٹ ، ریلوے روڈ دینہ میں قائم پختہ تجاوزات کے خلاف سینئر صحافی محمد الیاس کھوکھر نے صوبائی محتسب اعلیٰ کو تحریری درخواست دی تھی ۔ مذکورہ درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی محتسب اعلیٰ نے ضلع کونسل جہلم کے متعلقہ عملہ کو کمرشل مارکیٹ میں قائم تجاوزات کی انکوائری اور شکایت کے ازالہ کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔جس پر انکوائری ٹیم نے رواں ہفتہ دو بار کمرشل مارکیٹ ریلوے روڈ کا وزٹ کیا ۔سینئر صحافی محمد الیاس کھوکھر نے مارکیٹ میں قائم تجاوزات کی نشاندہی کی ۔ انکوائری ٹیم نے اپنی رپورٹ متعلقہ افسران تک پہنچانے اور تجازات کے خاتمہ کی یقین دہانی کروا ئی ہے ۔