دینہ کے معروف صحافی و کالم نگار سیدا میر احمد شاہ کے خالہ زاد بھائی سید وصی شاہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے معروف صحافی و کالم نگار سیدا میر احمد شاہ کے خالہ زاد بھائی سید وصی شاہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق جبکہ سید امیر احمد شاہ سمیت 2افراد شدید زخمی، حادثہ کا شکار ہو نے والی کار سیون شریف سے واپس آرہی تھی کہ موٹر وے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف صحافی و کالم نگار سید امیر احمد شاہ اور ان کا خالہ زاد بھائی سید وصی شاہ اور وسیم عباس زیارت کے لئے سیون شریف گئے ہو ئے تھے کہ واپسی پر موٹر وے ٹو بہ ٹیک سنگھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کار کو کچل ڈالا جس سے کار میں سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جس میں صحافی سید امیر احمد شاہ کا خالہ زاد بھائی 24سالہ سید وصی شاہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہسپتال میں دم توڑ گیا،مرحوم وصی شاہ کا تعلق لالہ مو سیٰ کے گاؤں سپرا سے تھا، مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی طبیعت کے مالک تھے، مرحوم کی میت جب گاؤں سپرا پہنچی تو کہرام مچ گیا، علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی، مرحوم کی نماز جنازہ سپرا میں ادا کر دی گئی۔