پاک ایران سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک جوان شہید

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ

پنجگور کےسرحدی علاقےمیں دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران سرحد کے ساتھ واقع پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کی جانب سے ایسے حملوں کامقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے، سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

SuchTV