الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،

دینہ (رضوان سیٹھی سے) الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 350 مرد و خواتین کا علاج کیا گیاجبکہ شوگر اود بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور آنکھوں کے تمام مریضوں کو عینک اورا دویات دی گئیں، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ،آنکھوں کے امراض کی ڈاکٹرز کی ٹیم اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرز شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود کرتے ہیں کیمپ 11بجے سے دن 2 بجے تک الغزالی ماڈل سکینڈری سکول للہ میں کیا گیا، جس میں چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ، آنکھوں کے امراض کی ڈاکٹرز کی ٹیم اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرز شامل تھے،کیمپ میں 350 مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں جبکہ شو گر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کا بھی فری ٹیسٹ اور ان کو ادویات دی گئیں اور آنکھوں کے مریضوں کو عینکوں کے ساتھ ادویات دی گئیں،مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کو ڈھیروں دعائیں دیں بعدازاں الفلاح فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لئے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔