دینہ گاہکوں کو شراب سپلائی کے لئے لے جانے والی 685لیٹر شراب سمیت 2ملزمان گرفتار

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ پولیس کی کامیاب کاروائی گاہکوں کو شراب سپلائی کے لئے لے جانے والی 685لیٹر شراب سمیت 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں دینہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری، تھانہ دینہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 کس منشیات فروش جو اپنے مخصوص گاہکوں کو شراب سپلائی کرتے تھے کو گرفتار کر لیا، منشیات فروش (1) محمد ساجد ولد محمد آزاد ساکن مورگاہ راولپنڈی حال مقیم دینہ کے قبضہ سے 7 عدد کین برنگ نیلے 30/30 لیٹر والے معمولہ شراب، 49 لیٹر شراب برنگ براؤن، 22 لیٹر شراب برنگ آسمانی، 384 لیٹر شراب برنگ سفید، 20 عدد آدھیے بوتل شراب معہ آلات شراب تیاری اور رقم وٹک مبلغ 1700 روپے برآمد، (2)گلفام آصف ولد زرین خان کیانی سٹریٹ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 بوتل شراب ولایتی اور رقم وٹک مبلغ 1200 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔