دینہ4نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر، طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، 4نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا لیا، طلائی زیورات 5عدد مو بائل فون 2عدد ٹیبلٹ،80ہزار رپے کی نقدی چھین کر فرار، ڈاکو پونے گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوا آٹھ بجے کے قریب 4نامعلوم مسلح ڈاکو راجہ کاشی ولد عبدالحمید سکنہ آزاد شاہ محلہ کشمیر ٹاؤن کے گھر داخل ہو گئے اور گھر میں موجود خواتین و مرد تصدق حسین اور محمد ولید پر اسلحہ تان لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہو ئے لو ٹ مار شروع کر دی، جس سے خاتون کے کانوں میں کانٹے اور 2عدد انگو ٹھیاں اُتروا لیں اور 5عدد قیمتی مو بائل فون، 2عدد ٹیبلٹ اور 80ہزار کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے، ڈاکو پونے گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے، واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔