پاکستان اور برطانیہ کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے معاہدہ

برطانیہ کے موقر جریدے برمنگھم ٹائمز کی سٹوری کے مطابق .

UK and Pakistan finalise negotiations on bilateral readmissions agreement

برطانوی وزارت داخلہ کے مستقل سیکریٹری میتھیو رئیکرافٹ کا دورہ پاکستان، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ امیگریشن معاہدے پر مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے.

معاہدے کے تحت برطانیہ میں‌آبادغیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کو یقینی بنایاجائے گا. برطانوی سیکریٹری داخلہ اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا۔

آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ہی معاہدے پر عمل درآمد رواں ماہ سے ہی شروع کیا جائے گا۔ کابینہ منظوری کے بعد پاکستان اور برطانیہ مشترکہ مجرمانہ ریکارڈ بنائیں گے۔ دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

برطانیہ میں تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی طلبا کو نوکریوں کے حصول میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ امیگریشن کے معاملے پر برطانیہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔