0

جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ملاقات

جسٹس فائز عیسیٰ
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔

جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ججز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جسٹس فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی چائے اور کافی سے تواضع کی۔