سابق رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کے دوران عثمان خان ترکئی نے 9مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا ہے ہم اب ان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا ہے، آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ سے نہیں لڑوں گا۔
عثمان خان ترکئی کا کہنا تھا کہ کرنل شیر خان شہید کے گائوں سے میر ا تعلق ہے، کرنل شیر خان شہید کی حمایت میں ریلی بھی نکالی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی نے دہشتگردی کی، کل پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالیں گے۔