0

غریبوں کی بددعائیں عمران خان کا پیچھا کر رہی ہیں: قادر پٹیل

قادر پٹیل
وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے لاکھوں غریبوں کے گھر مسمار کرکے اپنا محل ریگیولرزئیز کروایا، غریبوں کی بد دعائیں عمران خان کا پیچھا کر رہی ہیں۔

قادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان اسٹیل ملز پر تالا لگاتے ہوئے رحم نہیں آیا تھا، عمران خان خطرناک ایجنڈا کے تحت پی آئی اے کو ختم کرنا چاہتا تھا۔

رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ عمران خان ریٹائرڈ سرکاری ملازمین سے پنشن کا حق بھی چھیننا چاہتا تھا، عمران خان کے کیئے ہوئے فیصلوں کا خمیازہ ملک اور قوم بھگت رہی ہیں، 9 مئی کو عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا۔