0

جو بھی موجودہ حکومت کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا: شیخ رشید

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہوچکی ہے، جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا۔

شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا بکنے کا دھبہ کبھی نہیں مٹتا نسلی اور اصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے اور چٹان کیطرح ڈٹے رہتے ہیں معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اور نہ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

شیخ رشید نے کہا جو پارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں اُنکی حیثیت دُولہن اک رات کی سے زیاده نہیں دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی۔

سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ شجر اور حجر بھی ان کا رونا رو رہے ہیں، اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جا رہا ہے اور پلس کون ہوگا، لیکن اب یہ ہو کر رہے گا۔