پنڈی سید پور میں ایک عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ ایصال ثواب محترم مختار احمد بھٹی منعقد ہوئی

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان ) پنڈی سید پور میں ایک عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ ایصال ثواب محترم مختار احمد بھٹی منعقد ہوئی جس کی صدارت جگر گوشہ حضور پیر سیال صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی چیئرمین بزم شمس و قمر فاؤنڈیشن آستانہ عالیہ سیال شریف اور پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید انیس حیدر شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلال پور نے فرمائی اور ان کی رہائش گاہ پر مریدین سے ملاقات بھی کی اہل علاقہ نے آپ کی آمد پر فقید المثال استقبال کیا اور منوں کے حساب سے آپ کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں لوگوں کی عقیدت اور محبت قابل دید تھی ہر طرف لجپال لجپال پیر سیال کے نعروں کی گونج تھی اہل علاقہ آپ کی آمد پر بہت پرمسرت تھے اور محفل کے کامیاب انعقاد پر محفل انتظامیہ شعیب بھٹی ، عثمان بھٹی ،فاروق احمد بھٹی ،اور حاجی اقبال بھٹی صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں